مالاکنڈ ‘صاف پا نی کی فراہمی کے منصوبوں پر 180 ملین روپے لگائے جارہے ہیں،انجینئرفضل حیات

جمعہ 17 نومبر 2017 17:52

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ضلع مالا کنڈ کے ایگزیکٹو انجینئر فضل حیات نے کہا ہے کہ ضلع مالاکنڈ میں پینے کے صاف پا نی کی فراہمی اور نظام تقسیم کے منصوبوں پر مجموعی طور پر 180 ملین روپے لگائے جارہے ہیں جن میں صوبائی اسمبلی حلقہ PK -98 میں 12 منصوبوں پر 80 ملین روپے اور PK-99میں 9 منصوبوں پر100 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر متعلقہ ایس ڈی او شاہ نواز بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر جون 2017 تک مجموعی طور پر 104.58 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیںجبکہ موجودہ مالی سال کے دوران 40.084 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جن میں سال کے پہلے کوارٹر کے آخر تک 9.99 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں میں حلقہ پی کے 98 میں نری اوبہ جبگئی ، زڑہ مینہ ہریان کوٹ ، آرٹونوشاہ اور صادقین کلے سخاکوٹ ، موسیٰ مینہ ، سخاکوٹ میں آب رسانی کے پرانے سکیم ، سارو کمو درگئی، سیلئی پٹے ، سرہ کامو قالدرہ کے آب رسانی کے منصوبت شامل ہیں ، جبکہ پی کے 99 میں وچہ درہ جان پٹے ، تھانہ چپل نمبر 1 اور مونی شاہ کوٹ ، بغراجئی، بٹ خیلہ فیز 3 ، گمبت سینگینہ ، انزگئی اگرہ ، ڈھیری کنڈکو، ترائی، نل، مورہ بانڈہ کے آب رسانی کے منصوبے شامل ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ان میں سے سات منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جو لوگو ں کو صاف پانی فراہم کر رہے ہیں۔ جن میں صادقین کلے سخاکوٹ، پرُانا سکیم سخاکوٹ ، سلئی پٹے ، سرہ کاموقالدرہ ، وچہ ڈیرہ جان پٹے ، بغراجئی اور نل کے آب رسانی منصوبے شامل ہے ، جبکہ بقیہ 14 منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے انشاء للہ علاقے کے عوام کو ہینے کا صاف پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔