دھرنے والوں کو لاش چاہیے،طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا,وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوھدری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 نومبر 2017 17:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17نومبر2017ء ):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوھدری نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کو لاش چاہیے،طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔ وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔

(جاری ہے)

راستہ کھلنے کا وقت قریب ہے۔دھرنے والوں کو لاش چاہیے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق دھرنا دینے والوں کے خلاف ایک اور مقدمہ اسلام آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عدالت نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو کل دس بجے تک دھرنا ختم کروا کے راستے صاف کروانے کا حکم دیا ہے جس پر انتظامیہ نے مظاہرین کو رات دس بجے تک کا الٹی میٹم دے رکھا ہے۔