سبی پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان سمیت پانچ افراد کو گرفتارلیا

جمعہ 17 نومبر 2017 17:40

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) سبی میں پولیس کی کارروائی ،مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، ایک ملزم سے چرس برآمد ،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اللہ آباد پولیس چوکی کے انچارج لشکران گشکوری نے اپنے بھاری نفری کے ہمراہ اور ڈی ایس پی میر اکرم گشکوری کی نگرانی میں مختلف کارروائی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم سکندر سے آدھاکلو چرس بر آمد کر لیا جبکہ اللہ آباد پولیس نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے گرفتار ملزمان میں بسم اللہ ماچھی،سکندر،محمد شریف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :