آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی کور کا دورہ

ایل او سی /ایل اے سی کی صورتحال ،فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی آرمی چیف کا فوجی کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ایل او سی پر بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے جواب پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 17 نومبر 2017 17:38

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی کور کا دورہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ایل او سی پر بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے جواب پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو راولپنڈی کور کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو ایل او سی /ایل اے سی کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی / ایل اے سی سمیت مشرقی سرحد پر مستقل خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاریوں میں کوئی کمی نہیں ہو سکتی ۔ قبل ازیں کور کمانڈر10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے پاک فوج کے سربراہ کی کور ہیڈکوارٹر آمد پر انکا استقبال کیا۔