پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپس کا انعقاد

جمعہ 17 نومبر 2017 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقادکیا گیاجس میں یو۔کے سے ماہر ہپنوتھریپسٹ ڈاکٹر اوسکان مہمداگی اور یو ۔

(جاری ہے)

کے سے ڈاکٹر شائمہ جیندی نے طلباو طالبات کو انفرادی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور باہمی تعلقات کو موثر اور مستحکم بنانے کی تربیت دی۔انہوں نے طلباو طالبات کو اندرونی خلفشار دور کرنے ، اپنا مقصد پہچاننے اور خود اعتمادی کو پیدا کرنے کے ایسے طریقے سکھائے جن کے ذریعے مثبت رویوں کو اپنا کر شخصیت کو نکھاراجا سکے۔ورکشاپس میں پی ایچ ڈی ، ایم ایس اور اے ڈی سی پی کے طلباو طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :