سبی، اللہ آباد پولیس کی کارروائی ،مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، ایک ملزم سے چرس برآمد

جمعہ 17 نومبر 2017 17:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) اللہ آباد پولیس کی کاروائی ،مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، ایک ملزم سے چرس برآمد ،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اللہ آباد پولیس چوکی کے انچارج لشکران گشکوری نے اپنے بھاری نفری کے ہمراہ اور ڈی ایس پی میر اکرم گشکوری کی نگرانی میں مختلف کاروائی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم سکندر سے آدحا کلو چرس بر آمد کر لیا جبکہ اللہ آباد پولیس نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے گرفتار ملزمان میں بسم اللہ ماچھی،سکندر،محمد شریف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :