Live Updates

شہباز شریف کی تمام شادیوں کے خرچے عوام نے اپنے ٹیکسوں سے دیئے،رؤف کلاسرا

جمعہ 17 نومبر 2017 17:13

شہباز شریف کی تمام شادیوں کے خرچے عوام نے اپنے ٹیکسوں سے دیئے،رؤف کلاسرا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17نومبر2017ء) :تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تمام شادیوں کے خرچے عوام نے اپنے ٹیکسوں سے دیئے،شہباز شریف کے جتنے بھی گھر چل رہے ہیں انہیں کیمپ آفس قرار دیا گیا ہے ، چاہے وہ شہباز شریف وہاں ایک روز کے لئے ہی کیوں نہ جائیں ۔وہاں پر تمام سہولیات ہر وقت موجود رہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی اب راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی کیونکہ حدیبیہ پیپر مل کیس ان کے گلے میں سہی فٹ ہوتا ہے ۔

شہباز شریف ایسے ہی نہیں اپنے بھائی کو سمجھا رہے تھے کہ اداروں کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہے وہ یہ سب اس لئے کہہ رہے کیونکہ پیچھے یہ تلوار لٹک رہی تھی ۔شہباز شریف کی ایک فیملی نہیں بلکہ وہ جو بھی شادی کرتے ہیں اس کا بوجھ پنجاب کے ٹیکس ادا کرنے والے لوگوں پر ہوتا ہے ۔ یہ کیمپس آفس کو ڈکلیئر کر کے ان کے کچن چل رہے ہیں ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :