پنجاب حکومت نے ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دیدی، طاہر بشیرچیمہ

جمعہ 17 نومبر 2017 17:14

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) حکومت پنجاب نے چشتیاں کے قصبہ ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے، نئی تحصیل میں ہارون آباد کی دو قانون گوئیاں شامل کی گئی ہیں ،ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری صوبائی حکام کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی گئی جس کی صدارت صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کی، مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیرچیمہ نے میڈیا کو بتایاکہ ڈاہرانوالہ کو زرعی اجناس کی پیدوار کی بدولت پنجاب بھر میں بڑی اہمیت حاصل ہے اور علاقہ مذکورہ کی زرعی معیشت کے استحکام اور ہزاروں کسانوں کو مقامی سطح پر انتظامی و عدالتی و دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تحصیل کا درجہ دیا ہے، اس طرح حکومت پنجاب نے علاقہ کے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکردیاہے ،ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ ملنے سے ضلع بہاولنگر کو چھ تحصیلیں ہونے کی بناء پر پنجاب میں منفرد اعزاز حاصل ہو جائے گا، ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زاہد اکرم نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،میاں حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ و دیگر حکام کی جانب سے ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کے اقدامات کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :