آئندہ 2018ء کا الیکشن جیت کر پھر عوام کی بھرپورخدمت کریں، محمد نوازشریف

مسلم لیگ ن نے کبھی پروپیگنڈے کی سیاست نہیں ،ہمیشہ عوام کےوسیع ترمفاد میں کام کیا،بجلی کی لوڈشیڈنگ،دہشتگردی کاخاتمہ کردیا،جمہوریت کومضبوط بنائیں گے،سی پیک کوہرصورت مکمل کریں گے۔صدرن لیگ اورسابق وزیراعظم کی کارکنان سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 نومبر 2017 16:52

آئندہ 2018ء کا الیکشن جیت کر پھر عوام کی بھرپورخدمت کریں، محمد نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ 2018ء کاالیکشن جیت کر عوام کی بھرپورخدمت کریں،مسلم لیگ ن نے کبھی پروپیگنڈے کی سیاست نہیں ،ہمیشہ عوام کے وسیع ترمفاد میں کام کیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ ، دہشتگردی کا خاتمہ کردیا، جمہوریت کومضبوط بنائیں گے،سی پیک کوہرصورت مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاتی امراء رائیونڈ میں نمازجمعہ کے بعد کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانونی کی بالادستی کیلئے کام کیا۔ آئندہ بھی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔نوازشریف نے کہاکہ سی پیک منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے ۔ سی پیک منصوبے کوہرصورت مکمل کریں گے ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے کبھی پروپیگنڈا کی سیاست نہیں۔ ہمیشہ مثبت اور تعمیراتی سیاست کوفروغ دیا اور عوام کے وسیع ترمفاد میں کام کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے الیکشن 2013ء جیت کرعوام کی خدمت کی ۔آئندہ 2018ء کا الیکشن جیت کربھی عوام کی بھرپورخدمت کریں گے۔حکومت نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، دہشتگردی اور فراتفریح کا خاتمہ کردیا ہے۔