بڑی عمر وں کے افراد سے ساتھ شادی ہونے پر دو دلہنیں ایک ہی روز تھانے پہنچ گئیں

جمعہ 17 نومبر 2017 16:41

بڑی عمر وں کے افراد سے ساتھ شادی ہونے پر دو دلہنیں ایک ہی روز تھانے پہنچ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17نومبر2017ء) :عمر کوٹ میں گزشتہ روز عمر رسیدہ اشخاص سے شادی کرنے والی دو بہنیں ایک ہی دن شوہروں سے تنگ آ کر تھانے پہنچ گئیں ۔کوٹری کی رہائشی عائشہ اور سونیا کی محمد رمضان اور محمد امین سے ایک روز قبل شادی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

دونوں دلہنوں نے الزام عائد کیا کہ پیٹ میں تکلیف ہونے پر شوہر نے اچھے ڈاکٹر سے علاج کروانے کی بجائے گھر میں ہی پیدل چلنے کو کہا ،دلہن عائشہ نے کہا کہ اس صورتحال میں کیسے کوئی اپنے شوہر کے ساتھ زندگی بسر کر سکتا ہے ۔

والدین مجبوری کے عالم میں 10سے12سال کی عمر میں ہی چھوٹی بچیوں کی شادی کر دیتے ہیں ۔دولہے رمضان نے کہا کہ ان خواتین سے شادی کے لئے ہم نے 5لاکھ روپے ادا کئے ہیں ۔دونوں عمر رسیدہ دولہے بھی آپس میں بھائی ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :