مشرقی سرحدوں بشمول ایل اوی پر ہرخطرے کا سامنا کرنے کو تیارہیں،آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کورہیڈکوارٹرزراولپنڈی کادورہ،ایل اوسی اورمختلف فامیشنزکی تیاریوں پربریفنگ،آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمیان،ایل اوسی پرفائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کابھرپورجواب دیاجائے گا،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 نومبر 2017 16:33

مشرقی سرحدوں بشمول ایل اوی پر ہرخطرے کا سامنا کرنے کو تیارہیں،آرمی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرزراولپنڈی کادورہ کیا،آرمی چیف کوایل اوسی اور مختلف فارمیشنزکی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج راولپنڈی میں کورہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا۔کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

کورہیڈکوارٹرزمیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو مختلف فامیشنزکی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیاگیا۔جبکہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمیان کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ مشرقی سرحدوں بشمول ایل اوی پرہرخطرے کاسامناکرنے کوتیارہیں۔بھارت کی جانب سے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کابھرپورجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مشرقی سرحد پرخطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہیں۔