موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 32کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 17 نومبر 2017 17:03

موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 32کروڑ 60لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طورپر 32کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی51کروڑ 50 لاکھ سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کے لئے 24کروڑ 20لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن میں جیومیٹک سنٹر کے قیام کے لئے ایک کروڑ 35لاکھ، اسلام آبادمیں زوکم بوٹانیکل گارڈن کے بائونڈری وال کی تعمیراتی کاموں کے لئے 60لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔