کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر ایک ارب 90کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 17 نومبر 2017 17:03

کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر ایک ارب 90کروڑ روپے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طورپر ایک ارب 90کروڑ 57لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 5ارب 18کروڑ 84 لاکھ سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی اپ گریڈیشن کے لئے 4کروڑ ، سیف بلڈ ٹرانسفیوژن سروس پراجیکٹ کے لئے ایک کروڑ، اسلام آبادمیں 200سکولوں کی تزئین و آرائش و اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب 74 کروڑ 20لاکھ، نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 51لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔