سندھ ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 25 ہائی پروفائل مقدمات کی سکھر منتقلی کا حکم نامہ جاری کردیا

جمعہ 17 نومبر 2017 16:56

سندھ ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 25 ہائی پروفائل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 25 ہائی پروفائل مقدمات کی سکھر منتقلی کا حکم نامہ جاری کردیاہے۔ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ ہائیکورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم نے نوٹیفیکیشن جاری کیا اور 25 ہائی پروفائل مقدمات سکھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمات میں کور کمانڈر حملہ کیس، اور کراچی بار کے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ سمیت اہم کیسز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کالعدم لشکری جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ ملزمان میں کالعدم لشکری جھنگوی کے محمد اجمل عرف اکرم لاہوری،قاسم طوری، توفیق ہوتی ودیگر شامل ہیں۔ منتقل کئے گئے مقدمات میں جیل سے فرار ہونے والے شیخ ممتاز عرف فرعون کا مقدمہ بھی شامل ہے۔ مقدمات میں ملوث ملزمان کو پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکھر جیل منتقل کردیا تھا۔ مقدمات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی کو موصول ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :