سندھ ہائیکورٹ کا چکرا گوٹھ اور ناصر کالونی کے درمیان دیوار گرانے کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر اظہار برہمی،ایس ایچ او زمان ٹائون کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 16:56

سندھ ہائیکورٹ کا چکرا گوٹھ اور ناصر کالونی کے درمیان دیوار گرانے کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے چکرا گوٹھ اور ناصر کالونی کے درمیان دیوار گرانے کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹائون کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو چکراگوٹھ اور ناصر کالونی کے درمیان دیوار تعمیر سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دیوار گرانے کے حکم پر عملدرآمد نا کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ایس ایچ او زمان ٹاون کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ایس پی کورنگی کو عدالت نے دیوار گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دائر درخواست کے مطابق 2012 میں شہر میں لسانی فسادات کے دوران چکرا گوٹھ اور ناصر کالونی کے درمیان دیوار کھڑی کردی گئی۔ چکرا گوٹھ کے بااثر افراد نے ناصر کالونی کے لوگوں کو گوٹھ میں داخلے سے روک رکھا ہے۔ چکرا گوٹھ عام لوگوں کے بھی نوگو ایریا بنادیا گیا ہے پولیس بھی کارروائی نہیں کررہی۔

متعلقہ عنوان :