سندھ ہائی کورٹ کا حیسکو کی کروڑوں روپے کی بقایا جات کی رقم نیب کے بجائے حیسکو کو اداکرنے کا حکم

جمعہ 17 نومبر 2017 16:56

سندھ ہائی کورٹ کا حیسکو کی کروڑوں روپے کی بقایا جات کی رقم نیب کے بجائے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے حیسکو کی کروڑوں روپے کی بقایا جات کی رقم نیب کے بجائے حیسکو کو اداکرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو حیسکو کی کروڑوں روپے کی بقایا جات سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں حیدر آباد چیمبر اینڈ کامرس کے سابق چیئرمین گوہر اللہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے 4 کروڑ روپے سے زائد بقایا جات ہے، رقم کی وصولی کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

حیسکو لا افسر نے کہا کہ رقم کی ادائیگی نیب کے بجائے حیسکو کو کرنا چاہئے۔ عدالت نے نیب کو مزید وصولی سے روک دیا، دیگر بقایات نیب کے بجائے حیسکو کو دیے جائیں۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ گوہراللہ تو گولڈ میڈلسٹ ہے ان کیخلاف کرپشن کے کئی کیسز ہیں۔

عدالت نے گوہر اللہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ ذرا گواہر سے پوچھیں تو صحیح کتنے کرپشن کے کیسز ہیں۔ وکیل نے جواب دیا کہ گوہر اللہ کیخلاف 3 مقدمات ہیں۔ ایک کوئلہ کرپشن کیس اور دوسرا سیل ٹیکس اور تیسرا حیسکو عدم ادائیگی کا ہے۔ عدالت نے ریماکس میں کہا آج کل کرپٹ لوگوں کی بڑی عزت ہے، لوگ انہیں اثاثہ سمجھتے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :