کراچی، احتساب عدالت ، ڈھائی ارب روپے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی

جمعہ 17 نومبر 2017 16:56

کراچی، احتساب عدالت ، ڈھائی ارب روپے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) احتساب عدالت نے ڈھائی ارب روپے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی۔ جمعہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں ڈھائی ارب روپے سے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس میں ملزم سابق صدر چیمبر آف کامرس حیدرآباد گوہر اللہ،رکن سندھ اسمبلی فقیر داد کھوسو و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں نامزد پی پی کے ایم پی اے فقیر داد کھوسو سمیت سابق سیکریٹری وزیر اعلی سندھ سہیل اکبر شاہ، سابق ڈائرکٹر مائنز اینڈ منرل منظور حسین میمن عبدالرشید سولنگی شامل ہیں۔ ملزمان پر بجلی گھر کے لئے نکالا گیا کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے سرکاری افسران سے مل کر قومی خزانے کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :