سندھ ہائی کورٹ کا نیب حکام کو تھر میں غریبوں کو گندم کی تقسیم میں کرپشن سے متعلق جلد انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعہ 17 نومبر 2017 16:51

سندھ ہائی کورٹ کا نیب حکام کو تھر میں غریبوں کو گندم کی تقسیم میں کرپشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیب حکام کو تھر میں غریبوں کو گندم کی تقسیم میں کرپشن سے متعلق جلد انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو تھر میں غریبوں کو گندم کی تقسیم میں کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی۔ تھر میں غربیوں کو گندم کی تقسیم میں بھی کرپشن کا انکشاف ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیب نے سابق مشیر وزیر اعلی اور رکن سندھ اسمبلی دوست محمد کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ تھر میں گندم کی مفت تقسیم کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق تھر میں بچوں کی اموات کے بعد حکومت سندھ نے بحالی کے لئے مفت گندم تقسیم کرنے کے لئے منصوبہ شروع کیا۔ کروڑو روپے کی کرپشن کے خلاف اعلی شخصیات کے خلاف انکوائری کررہے ہیں۔ نیب حکام نے استدعا کی انکوائری مکمل کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ملزم کے خلاف انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :