سندھ حکومت نے اسلامیہ لا کالج کی عمارت خالی کرانے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی

جمعہ 17 نومبر 2017 16:51

سندھ حکومت نے اسلامیہ لا کالج کی عمارت خالی کرانے کے حکم کے خلاف سپریم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ حکومت نے اسلامیہ لا کالج کی عمارت خالی کرانے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی ہے۔جمعہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسلامیہ لا سائنس اینڈ آرٹس کالجز کی عمارت خالی کرانے سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے عمارت خالی کرانے کے حکم کے خلاف اپیل واپس لے لی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سرور خان نے کہا کہ ہم کیس نہیں چلانا چاہتے، سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے کرایہ ادا نہ کرنے پر حکومت کو اسلامیہ کالجز کی عمارت خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلامیہ ایجوکیشن ٹرسٹ کا موقف تھا کہ اداروں کی ڈی نیشنلائزیشن کے بعد سندھ حکومت نے کرایہ ادا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :