سندھ ہائی کورٹ کا سابق وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کی دہری شہریت کیس میں بریت سے متعلق ..
تازہ ترین : 1
سندھ ہائی کورٹ کا سابق وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کی دہری شہریت کیس میں ..

سندھ ہائی کورٹ کا سابق وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کی دہری شہریت کیس میں بریت سے متعلق ٹرائل کورٹ کو ریکاڑد 22 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کی دہری شہریت کیس میں بریت سے متعلق ٹرائل کورٹ کو ریکاڑد 22 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کی دہری شہریت کیس میں بریت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ رحمان ملک کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ سے رحمان ملک کے خلاف کیس کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا۔ وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر رحمان ملک عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی دائر اپیل کے مطابق 2008 کے انتخابات میں رحمان ملک کی اپنی دہری چھپانے پر سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج نے 2014 میں یکطرفہ فیصلہ سنا کر رحمان ملک کو بری کردیا۔

ماتحت عدالت میں کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے پراسیکیوٹر مقرر کیا۔ کیس کے پراسیکیوٹر نے جان بوجھ کر کیس کے میرٹ پر بات نہیں کی اور نو ابجیکشن دے دیا۔ رحمان ملک دہری شہریت رکھنے خود اعتراف بھی کرچکے تھے۔ سیشن عدالت کا رحمان ملک کو دہری شہریت میں بری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ رحمان ملک کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دیے کر وصول شدہ مراعات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 16:51:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں