سندھ ہائیکورٹ میں نیب حکام نے ملیر ندی کی 400ایکڑ سے زائد اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں پیشرفت رپورٹ جمع کرادی

غلام مصطفی پھل و دیگر کیخلاف زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم ترین شواہد حاصل کرلئے، ،ملزم کے خلاف تفتیش آخری مراحل میں ہے، نیب

جمعہ 17 نومبر 2017 16:51

سندھ ہائیکورٹ میں نیب حکام نے ملیر ندی کی 400ایکڑ سے زائد اراضی کی غیر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں نیب حکام نے ملیر ندی کی 400 ایکڑ سے زائد اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کرادی ہے۔عدالت جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ملیر ندی کی 400 ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سابق سیکرٹری لینڈ غلام مصطفی پھل اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

نیب تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق غلام مصطفی پھل اور دیگر کے خلاف زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم ترین شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ ملزم کے خلاف تفتیش آخری مراحل میں ہے۔ تفتیش کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری کے لئے معاملہ چئرمین نیب کو ارسال کردیا ہے۔ عدالت نے ملزموں کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :