سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس ،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی شرکت
7 دسمبر کو قومی ووٹر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ ،مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوگی ،مہمان خصوصی صدر ممنون حسین ہونگے دسمبر تک ملک کے تمام اضلاع اور فاٹا میں کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی ڈیٹا فیڈنگ کا نظام مکمل ہو جائیگا ،پولنگ عملے کی ٹریننگ کے تمام مرحلوں کو مئی 2018ء میں مکمل کیا جائیگا، اجلاس کو آگاہی
جمعہ 17 نومبر 2017 16:51
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ووٹر آگاہی واک ہوگی جس میں میڈیا، سول سوسائٹی، خواتین تنظیمیں اور عوام شریک ہوں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 7 دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی کہ 7 دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور انتظامات کئے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اضلاع کی سطح پر انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ اندراج کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔ بلوچستان میں یہ کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ دسمبر میں ملک کے تمام اضلاع اور فاٹا میں کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی ڈیٹا فیڈنگ کا نظام مکمل ہو جائے گا جس سے ضلعی الیکشن کمشنر کے ضلعی دفاتر میں نئے ووٹرز کا اندراج آسانی سے ہوگا۔ اس سے عوام کو سہولت مل جائے گی۔ پہلے یہ نادرا کے ضلعی دفاتر میں سہولت تھی، اب ووٹر اندراج جلد ہوگا۔ اجلاس کے دوران نومبر کے آخر میں 7 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا مرحلہ وار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کے لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 2500 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت ہوگی جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام پولنگ عملے کی تربیت ہوگی۔ پولنگ عملے کی ٹریننگ کے تمام مرحلوں کو مئی 2018ء میں مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں پر اہم اجلاس اور اس کے انتظامات کے لئے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو الیکشن کمیشن میں بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ خواتین ووٹرز کے اندراج کے لئے ملک کے 79 اضلاع میں خصوصی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں نادرا اور سول سوسائٹی کے تعاون سے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں ان خواتین کو ووٹر لسٹوں میں درج کیا جائے گا۔ دسمبر سے یہ مہم شروع ہوگی جس کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خود کریں گے۔ 2018ء انتخابات سے پہلے تمام خواتین کو انتخابی فہرستوں میں بطور ووٹر اندراج یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین اور مردوں کے فرق کو ختم کیا جائے گا۔ نادرا کی موبائل وینز کو ان تمام اضلاع میں بھیجا جائے گا جہاں خواتین کا تناسب مرد ووٹروں کے مقابلے میں کم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.