درجہ چہارم ملازمین کے لئے اوپن یونیورسٹی کا "تعلیم بالغاں پروگرام" صدقہ جاریہ اور دیگر جامعات کے لئے قابل تقلید ہے،چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن

جمعہ 17 نومبر 2017 16:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین کو لکھنا پڑھنا سکھانے کے لئے علامہ اقبال یونیورسٹی کا "تعلیم بالغان پروگرام" انتہائی خوش آئند قدم، صدقہ جاریہ اور دیگر جامعات کے لئے قابل تقلید ہے، اوپن یونیورسٹی نے تعلیم بالغاں سینٹرکے پہلے مرحلے میںاپنے ان پڑھ ملازمین کولکھنا پڑھنا سکھا کر اُن کی روزمرہ زندگی کی ضرورتوں میں آسانیاں پیدا کی ہیںجس پر یونیورسٹی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم بالغاں پروگرام کے پہلے لیول کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد و عورت مسلمان پر فرض ہے ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے شروع کیاجانیوالا تعلیم بالغاں کا پروگرام احسن اقدام ہے لہذا دوسری یونیورسٹیوں کو اس کی تقلید کرتے ہوئے ایسے پروگرام شروع کرنے چاہیئیں ۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی نے پہلے اپنے درجہ چہارم کے ان ملازمین کو پڑھانے کا فیصلہ کیا جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے ، بنیادی تعلیم کے حصول کے بعد ان کی زندگیاں آسان ہو جائیں گی اور اس کا سہرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے اور وہ اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ محروم طبقات کو بااختیار کرنے کا سب سے بہتر انداز اُن کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہی،ْ اِسی تناظر میں اوپن یونیورسٹی نے ان پڑھ لوگوں کو ابتدائی تعلیم دلوانے کے لئے تعلیم بالغاں سینٹر قائم کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے فاٹا میں یونیورسٹی کا علاقائی دفتر قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی اور روشن پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لئے اوپن یونیورسٹی نے ڈراپ آئوٹ گرلز ،ْ معذور افراد ،ْ جیلوں میں مقید افراد اور خواجہ سرائوں کے لئے مفت تعلیمی منصوبے متعارف کئے ہیں ،ْ فاٹا اور پلوچستان کے لوگوں کو میٹرک کی مفت تعلیمی منصوبے کا آغاز آئندہ سمسٹر سے کیا جائے گا۔

پہلے لیول کے گریجویٹ طلبہ نے اپنے تصورات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 3ًماہ کی تربیت سے قبل ہم اپنا نام تک نہیں لکھ سکتے تھے جبکہ تربیت کی تکمیل کے بعد ہم سائن بورڈ ز پڑھ سکتے ہیں ،ْ حساب کتاب کرسکتے ہیں ،ْ بینک کے چیک خود لکھنے لگے ہیں یہاں تک کہ اب ہم درخواستیں بھی لکھ سکتے ہیں۔آخر میں وائس چانسلر نے گریجویٹ طلبہ کو اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو میڈل دئیے۔گریجویشن تقریب میں ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ ڈاکٹر ناصر محمود ،ْ ڈین فیکلٹی آف سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید ،ْ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز ،ْ ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈین فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ ،ْ ڈاکٹر محی الدین ہاشمی اور تعلیم بالغان سینٹر کے فوکل پرسن ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل شریک تھے۔