اوپن یونیورسٹی میں جشن اقبال کے حوالہ سے "طرحی مشاعری" کا مقابلہ 22۔نومبر کو منعقد ہوگا

جمعہ 17 نومبر 2017 16:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس ایڈوائزری کونسلنگ سروسسز کے زیر اہتمام جشن اقبال کے حوالے سے "طرحی مشاعری" کا مقابلہ 22۔نومبر کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

مقابلہ راولپنڈی/ اسلام آباد کی یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین ہوگا ،ْ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے راولپنڈی /اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے خواہشمند طلبہ کو رانا محمد طارق جاوید ،ْ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افئیرز سے فوری رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

کالجز اور یونیورسٹیز کے سربراہوں سے دو ۔دو طلبہ پر مشتمل ٹیم تیار کرنے اور نامزدگی 20۔نومبر تک ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افئیر کے آفس جمع کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو شمولیتی اسناد دی جائیں گی جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 8ہزار ،ْ دوسری پوزیشن پر 6۔ہزار اور تیسری پوزیشن پر 4۔ہزار روپے کشن انعامات دئیے جائیں گے۔