سعودی عرب میں غیرملکی تارکین وطن کے ہاں پیداہونے والے بچوں کے لئے ویزہ کی ضرورت نہیں

جمعہ 17 نومبر 2017 16:47

سعودی عرب میں غیرملکی تارکین وطن کے ہاں پیداہونے والے بچوں کے لئے ویزہ ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) سعودی عرب میں غیرملکی تارکین وطن کے ہاں پیداہونے والے بچوں کو اپنے والد کے ملک میں سعودی سفارتخانہ سے ویزہ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ ویزہ کے بغیر ہی سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے ۔ جس کے بعد انہیں سعودی عرب میں قیام کی مطلوبہ مدت کے لئے ویزہ جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے بتایا کہ بچے کو سعودی عرب میں آمد کے بعد بعض شرائط پوری ہونے پر ویزا جاری کیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ نے مزید بتایا کہ بچے کو سعودی عرب میں آمد پر داخلہ کے مقام پر ہی صرف اس صورت میں ویزہ جاری کیا جائے گا جب اس بچے کے پاس اپنے آبائی ملک کا اپنا علیحدہ پاسپورٹ ہو اور اس کے والدین سعودی عرب میں رہائش پذیر ہوں جبکہ اس بچے کی والدہ اپنے خاوند کی زیر کفالت ہو ۔

متعلقہ عنوان :