بیو ل کے نواحی علاقہ موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کے لیے سروے مکمل

جمعہ 17 نومبر 2017 16:43

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بیو ل کے نواحی علاقہ موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کے لیے سروے مکمل ،تین دن میںکام شروع ہوجائے گا، اہلیان علاقہ کا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخار احمدوار ثی اور مسلم لیگی رہنما ملک فیاض سے اظہار تشکر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیول کے نواحی علاقہ موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کا راستہ عرصہ دراز سے کچا تھا اور بارش کے موسم میں روڈ پر پانی کی وجہ سے آمدورفت بھی معطل ہوجاتی تھی۔

ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے افتخاراحمدوارثی نے اہلیان علاقہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز منظور کروائے اور گزشتہ روز ٹھیکیدار نے روڈ کا معائنہ کرنے کے بعد تین دن تک روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی، عوام علاقہ نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کا بھرپور شکریہ ادا کیا جنہوں نے اہلیان ڈھوک بوہڑکا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔