پونے تین کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ مکمل ہو گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 16:43

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) پونے تین کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ مکمل ہو گیا۔مارچ میں باقاعدہ کلاسوں کا اجر ا ہو گا اس بابت نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے بہت جلد محکمے کی جانب سے 9پروفیسر سمیت17آسامیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کی طرف سے جاری پونے 3کروڑ کی خطیر گرانٹ سے گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ مکمل ہو گیا‘گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ میں مارچ میں میڑک کے امتحان کے بعد 11اور12ویں کی کلاسز کا اجراء شروع ہو جائے گا۔

اس سلسلے میں تمام کاروائی بھی مکمل ہو چکی ہے جبکہ محکمے کی طرف سے اس سکول میں 9پروفیسرسمیت19آسامیوں کا اعلان کیا جا ئے گا،اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا بھی ہم اہلیان علاقہ پر بڑ ا احسان ہے۔