سانحہ سیہون کا مرکزی ملزم گرفتار، ذرائع

جمعہ 17 نومبر 2017 16:41

سانحہ سیہون کا مرکزی ملزم گرفتار، ذرائع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے رواں برس سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سی ٹی ڈی نے سانحہ سیہون کے مرکزی ملزم کو کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اس اہم گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی حکامپریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ رواں برس فروری میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے سیہون میں واقع مزار پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔