ڈاکٹر عاصم کا آصف زرداری سے رابطہ،

پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی سرجری کی وجہ سے عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتا ، پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا، ڈاکٹر عاصم

جمعہ 17 نومبر 2017 16:41

ڈاکٹر عاصم کا آصف زرداری سے رابطہ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔ڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے رابطہ کیا اور پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سرجری کی وجہ سے عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ دنوں ڈاکٹر عاصم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات بھی کی تھی۔ یاد رہے ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں انہیں رینجرز نے دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا جب کہ نیب نے ان کے خلاف کرپشن کا ریفرنس کیا تھا۔کیسز میں ضمانت کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا تھا۔