رینجرز اور پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا صفایا کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

جمعہ 17 نومبر 2017 16:34

رینجرز اور پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا صفایا کرنے کیلئے حکمت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) رینجرز اور پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا صفایا کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز بھی میدان میں آگئی۔ کریک ڈاؤن کیلئے رینجرر کی 90 ٹیمیں تشکیل، جبکہ سادہ لباس پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔

سیکیورٹی اداروں کی سب سے زیادہ توجہ ایسٹ اور ساؤتھ زون میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ایسٹ میں گلشن اقبال، فیروزآباد، بہادر آباد اور گلستان جوہر کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں، جبکہ سائوتھ میں کلفٹن، ڈیفنس، صدر اور کاروباری مراکز بھی ڈاکووں کے نشانے پر رہے ہیں۔کراچی پولیس بھی ون فائیو کو مکمل طور فعال کررہی ہے۔ ون فائیو کی ایک موبائل ہر تھانے میں موجود رہے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار بھی مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے اور تھانوں کو روزانہ کی بنیادوں پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :