ایک سال میں ریلوے کے 1 ارب روپے کے آن لائن ٹکٹ فروخت

جمعہ 17 نومبر 2017 16:33

ایک سال میں ریلوے کے 1 ارب روپے کے آن لائن ٹکٹ فروخت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کردیئے۔ریلوے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے نے گزشتہ برس اکتوبر میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا اور ایک سال کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار سے زائد مسافروں نیاس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ترجمان کے مطابق ریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روزانہ ٹکٹوں کی فروخت اب ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق ریزرویشن کے لیے دستیاب تمام ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :