بھارتی فلمسٹار دیپیکا پڈوکون کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

جمعہ 17 نومبر 2017 16:26

بھارتی فلمسٹار دیپیکا پڈوکون کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) بھارتی فلمسٹار دیپیکا پڈوکون کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمسٹار دیپیکا پڈوکون کو بھاری فلم بپدماوتی میں کام کرنے اور فلم کے اسکرپٹ پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ۔ دیپیکا پڈوکون کی سکیورٹی کے لیے ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پدماوتی آئندہ ماہ یکم دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو گی۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس ریلیز کو روکنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :