ترقی کیلئے ایڈ ہاک ازم کی بجائے مستقل بنیادوں پر پائیدار پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی آل پاکستان انجمن تاجران

ذاتی مفادات کیلئے پالیسیوں کو ناکام بنانے والے افسران واہلکاروں کی مانیٹرنگ کیلئے نظام بنایا جائے اشرف بھٹی

جمعہ 17 نومبر 2017 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایڈ ہاک ازم کی بجائے مستقل بنیادوں پر پائیدار پالیسیاں تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے ،اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل کر کے سو فیصد نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو معیشت کی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہوگا ۔

متعلقہ اداروں کے بعض افسران اور اہلکار اپنے ذاتی مفادات کیلئے خود ہی حکومت کی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے درپے ہوتے ہیں اس لئے اداروں کو سخت مانیٹرنگ کا میکنزم بنانا ہوگاتاکہ تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکسز کی مد میں سب سے زیادہ ادائیگیاں کرتی ہے لیکن انہیں وہ اہمیت حاصل نہیں جو دوسرے ممالک میں تاجر وںکو دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہاںایک دن ایک پالیسی اوراس سے اگلے روز نئی پالیسی آ جاتی ہے۔ ایڈ ہاک ازم سے ترقی ممکن نہیں بلکہ اتفاق رائے سے مستقل بنیادوں پر پائیدار پالیسیاں تشکیل دے کر ان پر کام کیا جائے جس کے حکومت کو اس کی توقعات سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کی جانب سے تاجر نمائندوں کو درپیش مسائل سے آگاہی کیلئے کبھی از خود رابطے نہیں کئے گئے ۔ تاجر وں سے بالواسطہ اور بلا واسطہ کئی طرح کے ٹیکسز اکٹھے کئے جارہے ہیںلیکن اس کے باوجود کوئی پذیرائی نہیں دی جاتی ۔۔

متعلقہ عنوان :