شاہ شیخاں والا کے مکینوں کیلئے لٹکتی بجلی کی تاریں وبال جان بن گئیں

جمعہ 17 نومبر 2017 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) اچھرہ کے علاقے شاہ شیخاں والا کے مکینوں کیلئے لٹکتی بجلی کی تاریں وبال جان بن گئیں جنہیں ہٹانے کیلئے شاہ شیخاں والا کے درجنوں رہائشیوں نے لیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لیسکو سے مطالبہ کیا کہ ان تاروں کو فوری طور پر تاروں کو مکانوں سے دور کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ بارش کے دنوں میں ان تاروں کی وجہ سے قریبی گھروں میں کرنٹ آنے سے مکینوں اور ان کے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں وہ اپنے اس مسئلہ کیلئے لیسکو میں متعدد بار شکایات درج کرواہ چکے ہیں لیکن اب تک کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :