پاکستان ،روس تجارتی تعاون کے فروغ ،مشترکہ منصوبوں سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی ،خادم حسین

جمعہ 17 نومبر 2017 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ پاکستان روس تجارتی تعاون کے فروغ، مشترکہ منصوبوں سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اور کاسا 1000منصوبہ سے گیس و بجلی کی فراہمی سے ملک میں جارتی توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور انڈسٹریز کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس اور بجلی کی فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک جو ماسکو کے دورے پر ہیں ان کے روسی حکام سے توانائی ،تجارت ،دفاع اور کلچر سمیت دونوں اطراف سے مختلف شعوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوںسے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور باہمی تجارت کے اضافہ سے خطہ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر انداز میں کام کررہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمدہونگے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :