ڈی ایس پی سمن آباد زون شاہدچڈھر کی تنخواہ تاحکم ثانی بند

جمعہ 17 نومبر 2017 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء)ایڈیشنل سیشن جج رائے لیاقت علی نے ڈی ایس پی سمن آباد زون شاہد چڈھر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی ایس پی شاہدچڈھر کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے عدالت نے یہ حکم مقامی شہری کی جانب سے دی گئی درخواست پر جاری کیا ہے جس میں درخواست گزار نے ڈی ایس پی شاہد چڈھر پر الزام لگایا ہے کہ مذکورہ پولیس آفیسر ایک اراضی پر قبضے میں ملوث ہے جو اراضی پر قبضے سے متعلقہ مقدمے میں پیش نہیں ہو رہا عدالت نے ڈی ایس پی کی تنخواہ کی بندش کے سلسلے میں سی سی پی او لاہور کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔