چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ برطانیہ کے دورے پر روانہ

جمعہ 17 نومبر 2017 16:21

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ برطانیہ کے دورے پر روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ان کی عدم موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج محمد انوار الحق نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے بتایاگیا ہے کہ حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں لاہورہائیکورٹ کے ججوں کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ لاہو ر ہائیکورٹ بار کے عہدیدارا ن نے شرکت کی اس موقع پر پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قائم مقام چیف جسٹس محمد انوار الحق کو سلامی پیش کی۔