مطالبے تسلیم نہ کئے گئے 29 نومبر کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریں گے،پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

جمعہ 17 نومبر 2017 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبے تسلیم نہ کئے گئے تو وہ 29 نومبر کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریں گے یہ احتجاج صوبائی سطح پر کیا جائیگا جس میں پنجا ب بھر سے سرکاری کالجوں کے پروفیسرز اور لیکچررز شرکت کرینگے ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ غیر معینہ مدت کیلئے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دے سکتے ہیں ایسوسی ایشن کے صدر نے گزشتہ روز اپنی قیادت میں ہونے والے گورنمنٹ اپواء کالج برائے خواتین کے لیکچرارز کے ایک مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کالج کی خواتین لیکچرا رز خواتین کے مطالبات جائز ہیں جنہیں فورا تسلیم کیا جائے اپواء کالج کی پروفیسرز نے اپنے مطالبات کی حمایت میں گزشتہ روز غوث الاعظم روڈ پر مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل خواتین اساتذہ نے بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے احتجاجی لیکچررز کا موقف تھا کہ محکمہ ایجوکیشن انہیں مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے دانستہ طور پر پریشان کر رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت جیل روڈ پر واقع گورنمنٹ اپواء کالج کی عمارت کی نجکاری کرنا چاہتی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کمرشل ایریا میں اربوں روپے کی کالج کی پراپرٹی پر پنجاب حکومت کی رال ٹپک رہی ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب حکومت نے ان کی تعطیلات جو ان کا بنیادی حق ہے ختم کر دی ہیں جو لیکچررز کے سراسر زیادتی ہے انہوں نے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :