نواز شریف کی لا ہو ر میں سر گر میا ں ، کا رکنو ں سے ملا قاتیں

جمعہ 17 نومبر 2017 16:19

نواز شریف کی لا ہو ر میں سر گر میا ں ، کا رکنو ں سے ملا قاتیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لاہور پہنچنے کے بعد گزشتہ روز لاہور میں مصروف دن گزارا سابق وزیراعظم نے لیگی رہنمائوں و کارکنوں کی غمی و خوشی میں شرکت کی اس سلسلے میں میاں نواز شریف گزشتہ روز لیگی کارکن علیم بٹ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے علیم بٹ کے اہل خانہ سے علیم بٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا مریم نواز بھی اپنے والدکے ہمراہ تھیں سابق وزیراعظم نے علیم بٹ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف وزیر خارجہ خواجہ آصف کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے خواجہ آصف کی صاحبزادی کے نکاح پر انہیں مبارکباد پیش کی جس کے بعد میاں نواز شریف ایک اورلیگی کارکن اشتیاق گوگی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے اشتیاق گوگی کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی بعدازاں سابق وزیراعظم دو لیگی کارکنوں ملک ریاض اور عرفان پہلوان کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں انہوں نے ان دنوں کارکنوں کے والدکی وفات پران سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :