چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والاسب سے بڑا ملک بن گیا، خلدون جاوید ملک

جمعہ 17 نومبر 2017 16:19

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان میں رواں مالی سال میں اب تک ہونے والی83کروڑ 68لاکھ ڈالر کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری میں چین کا حصہ75فیصد تک پہنچ گیا، چین کی طرف سے پاکستان میں63کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں چینی سرمایہ کاری221 فیصد زیادہ رہی،چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ سی پیک گوادر بندرگاہ اورنئی صنعتوں کے قیام کیلئے سپیشل اکنامکس زونز کے منصوبوں کی وجہ سے چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والاسب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور چینی سرمایہ کار اور بڑے کاروباری ادارے سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں63کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں چینی سرمایہ کاری221فیصد زائد رہی ہے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین نے 19کروڑ60لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں رواں مالی سال میں اب تک ہونے والی83کروڑ 68لاکھ ڈالر کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری میں چین کا حصہ75فیصد تک پہنچ چکا ہے چین اور پاکستان کی سرحدیں ساتھ ہونے اور چین پاکستان دوستی کے تناظر میں بڑھتی ہوئی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ملک میں نئی صنعتوں کے قیام سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار میسر ہوگااوربے روزگاری جیسے اہم مسئلہ کو بھی حل کرنے میںمدد ملے گی ۔غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں خوشحالی و ترقی لائے گی۔

متعلقہ عنوان :