ا قبال ٹا ئون زون کے تمام سکولوں میںڈینگی سے آگاہی مہم کا آغاز

جمعہ 17 نومبر 2017 16:19

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے کہا ہے کہ ا قبال ٹا ئون زون کے تمام سکولوں میںڈینگی کے حوالے سے طلباء میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے خا طر خواہ نتائج بر آمد ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ا قبال ٹا ئون زون کی یونین کونسلوں میں2886 انڈور سپاٹس اور51334کنٹینرز جبکہ 1464آئوٹ ڈور مقامات اور4969کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔

اس دوران 128 مقامات پر لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔زون بھر میںصفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ ایڈمنسٹریشن اقبال ٹا ئو ن زون کے کمیٹی روم میںانسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹونے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کیلئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہے۔

ٹائون بھر میں ڈینگی کو موسم کی بدلتی کیفیات پر تیزی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ماحولیات اور محکمہ زراعت کے افسران کی عدم دلچسپی اور مسلسل غیر حاضری کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تما م یونین کونسلیں اپنے اپنے علا قوں میں واقع قبرستانوں میں صفائی انتظامات کی متواتر چیکنگ کریںجبکہ اقبال ٹائون زون کی حدود میں واقع تمام قبرستانوں کی چیکنگ پر مامور سیکر ٹری کا میٹنگ سے بغیر اطلاع غیر حاضری پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت بھی کی۔