جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
تازہ ترین : 1
جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حیثیت سے ..

جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی حیثیت سیحلف اٹھا لیا، سینئر جج جسٹس محمد انوارالحق نے ان سے جمعہ کولاہور ہائیکورٹ کے ججز لائونج میں حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں لاہورہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، صدر اور سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، وکلاء و دیگر آفیسرز موجود تھے، مزید براں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ دورہ پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، وہ 28 نومبر تک دورے پر ہونگے۔ ان کی عدم موجودگی میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد یاور علی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 16:15:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں