خواجہ آصف کی بیٹی کے نکاح نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:36

خواجہ آصف کی بیٹی کے نکاح نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17نومبر2017ء) :وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کا نکاح سمیر کے ساتھ مسجد وزیر خان میں انتہائی سادگی سے سرانجام پایا ۔نکاح خواں کے فرائض مسجد وزیر خان کے سینئر خطیب مولانہ محمد ذوالفقار نے ادا کئے ۔

(جاری ہے)

نکاح کی تقریب کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر دو گھنٹے تک سڑک بند رکھی گئی ،ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے لوگوں غریب شہریوں پر بادشاہی نظام عائد کرنا چاہتے ہیں ۔قوانین خود ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے بلکہ حکمرانوں کو چاہے کہ اگر وہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا نہیں کر سکتے تو مزید مشکلات بھی پیدا نہ کریں ۔ 

متعلقہ عنوان :