تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کا قاتل یونس توکلی مارا گیا ،آئی ایس پی ..
تازہ ترین : 1

تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کا قاتل یونس توکلی مارا گیا ،آئی ایس پی آر

تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کا قاتل یونس توکلی مارا گیا ..
تربت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17نومبر2017ء ):تربت میں قتل ہونے والے 15افراد کا قاتل یونس توکلی ایف سی کی کاروائی میں مارا گیا ،15افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 2روز قبل تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کو بہیمانہ انداز سے قتل کر دیا گیا تھا ۔ایف سی نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر تربت کے نواحی علاقے میں موجود گاؤں عبدالرحمٰن کا محاصرہ کر لیا ۔محاصرے کے دوران دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پر دھاوا بول دیا ۔ایف سی کی جوابی کاروائی میں تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کا قاتل یونس توکلی مارا گیا۔یونس توکلی 15افراد کے قتل کے علاوہ معصوم لوگوں کے قتل ،بارودی سرنگیں بچھانے اور ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھا ۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 15:33:30

اپنی رائے کا اظہار کریں