رواداری کی سیاست کا قائل ہوں‘ نیلم کے درد کے نام پر دھرنے دینے والے اس بات پر مجبور نہ کریں کہ ان کے دور حکومت کی بوگس سکیموں کی تفصیلات کی فہرست بمعہ چیک نمبرز سمیت منظر عام پر لائیں، نیلم کے ہر گھر کو روشن کرنے کیلئے سکیم منظور کرائی گئی ہے

سپیکر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کی صحافیوں کے گروپ سے بات چیت

جمعہ 17 نومبر 2017 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ وہ رواداری کی سیاست کے قائل ہیں‘ نیلم کے درد کے نام پر دھرنے دینے والے اس بات پر مجبور نہ کریں کہ ان کے دور حکومت کی بوگس سکیموں کی تفصیلات کی فہرست بمعہ چیک نمبرز سمیت منظر عام پر لائیں، نیلم کے ہر گھر کو روشن کرنے کیلئے سکیم منظور کرائی گئی ہے ۔

کٹن تاجاگراں اور شاردہ سے نوری ٹاپ شاہرا ہ کی تعمیر کے لیے 60 کروڑ کے فنڈز مختص کرائے گئے۔ 72 سرکاری سکولوں کی عمارات تعمیر کرنے کافیصلہ ہوچکاہے ۔ 0 عمارات کی تعمیر کے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔ کارکہ سڑک کی تعمیر کے لیے 8 کروڑ کے فنڈز مختص ہوکر کام شروع ہوچکاہے ۔ نیلم ویلی کی تعمیروترقی دیکھ کر جو لوگ منفی سیاست کررہے ہیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان آئندہ ہفتے ضلع نیلم کادورہ کررہے ہیں، اور ترقیاتی منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے میڈیا کے ایک گروپ سے گفتگو کرت ہوئے کیا۔ شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ دھرنا دینے والوں اور دلانے والوں کو یہ تسلیم کرنا چائیے کہ گزشتہ 70 سال کے دوران نہ لوگوں کوبجلی دی نہ اسپتال دیئے نہ پانی دلایا، خواتین سروں پر پانی اٹھانے پر مجبور تھیں۔

ہم نے پہلے مرحلے میں گھر گھر پانی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اور آبنوشی کی فرہامی کاکام بھی جاری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیمیں ہریونین کونسل میں لگارہے ہیں ا ن سکیموں کے پروجیکٹ لیڈرز کے نام اور تفصیلا تکے بورڈز پر آوایزاں ہونگی اور میڈیا میں بھی شائع کی جائے گی ۔ ۔ تاکہ کسی کو کوئی ابہام نہ رہے جو لوگ آج نیلم ویلی کے حقوق کے دعویدار بنے پھرتے ہیں ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آرہے ہیں۔

نیلم ویلی کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش بعض سیاسی عناصر کی جانب سے کی جارہی ہے ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ شاردہ ، دودھنیال ، فلاکاں اور پالڑی آٹھ مقام کے مقامات پر دریائے نیلم پر چار پل لگائے جارہے ہیں۔ شاردہ میں پل کی تنصیب کاکام جاری ہے ۔ انہوں نے حوالہ دیکر کہاکہ ماضی کی حکومت نے جگاٹیکس موبیلائزیشن کھانے کے چکر میں کیرن اور لیسوا بائی پاس سڑکوں کی تعمیر کے 1 ارب 5 کروڑ کے فنڈز لگنے نہ دیئے جاگراں فیز ii کی تعمیر میں کمیشن مافیا رکاوٹ بنادیا۔

یہ کام چارسال تاخیر کا شکار ہوا۔ ہماری حکومت نے پہلے بھی مرحلے میںجاگراں فیز ٹو کاکام بھی شروع ہوچکاہے ۔ بجلی کی پیدوار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شاہ غلام قادر کاکہنا تھا کہ دواریاں، نگدر اور لوات آبی نالوں پر بہت جلد ہائیڈل پاو رجنریشن کے پراجیکٹس کی تعمیر کا آغاز ہورہاہے ۔ جس سے وہاں کے لوگوں کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

آئندہ دوسال کے بعد نیلم ویلی میں کوئی ایک بھی گھر بجلی کے بغیر ہی ہوگا۔ ہر گھر میں بجلی ہوگی ۔ لوگوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ بڑے اسپتالوں میں فری ایمرجنسی سروس جاری ہے ۔ میڈیکل آفیسر ان تمام اسپتالوں میں حاضر کرادیئے گئے ہیں۔ دودھنیال ابتدائی کی طبی مراکز میں میڈیکل آفیسر اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹرز حاضر ہیں یہ ساری تعمیروترقی دیکھ کر کچھ سیاسی عناصر یہ سوچ رہے ہیں کہ جب نیلم مثالی ضلع بن جائے گا توان کی سیاست کاخاتمہ ہوگا۔

انہیں منفی نہیں مثبت سیاست کرنی چائیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیلم ویلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دوبارہ سروے کرایاجائیگا۔ اس کے علاوہ نیلم میں سیاسی ایجنٹوں کے ذریعہ بھرتیوں کاکام بند کرادیاگیاہے ۔ ہوٹلوں پر بیٹھ کر نوکریوں اور پوسٹوں کی سودے بازی نہیں ہوسکتی اس سے بھی بہت سے لوگوں کوتکلیف ہے ۔ بغیر رشوت کے اور میرٹ کے مطابق بھرتیاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے بارے میں اصلاحات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ تمام اساتذہ کوسکولوں میں حاضر کرادیاگیا ہے ۔ جو اساتذہ سکولوں میں حاضر نہیں تھے ۔ اس معطل کرادیا گیاہے ۔ بعض کی تنخواہیں بھی بند کرادی گئیںہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ تمام تعمیروترقی دیکھ کر جو لوگ منفی سیاست کررہے ہیں۔ وہ نیلم کے لیے مثبت سیاست کریں۔ اور عوام پر چھوڑیں اگر وہ منفی سیاست کرینگے تو انہیں ملے گا کسی نہیں۔

ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے نیلم ویلی میں عوام مطمئن ہیں چند لوگوں کوتکلیف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافت مقدس پیشہ ہے نیلم کے ایک دو صحافی عزیز حقائق کیخلاف کام کررہے ہیں۔ نیلم کے دیگر صحافیوں کاان نوٹس لینا چائیے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلد نیلم ویلی میں اطلاعات کے دفتر کاقیام کرکے نیلم کے صحافیوں کو جدید سہولیات میسر کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ 22 نومبر کو وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کنڈلشاہی تاجاگراں سڑک کاافتتاح کرینگے ۔ اور پھر آٹھ مقام میں تعمیراتی منصوبہ جات کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :