جرمن حکومت شام کے شمالی شہر الرقہ میں بارودی سرنگوں کی صفائی پر 10 ملین یورو خرچ کرے گی

جمعہ 17 نومبر 2017 16:08

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) جرمن حکومت جنگ زدہ ملک شام کے شمالی شہر الرقہ میں بارودی سرنگوں کی صفائی پر10 ملین یورو خرچ کرے گی۔ جرمن حکومت کے اس منصوبے کی تفصیلات ایک اخبار ہانڈلز بلاٹ میں شائع ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت برلن حکومت امریکا کی ایک کمپنی ٹیٹرا ٹیک کی مالی معاونت کرے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے شام و عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کر کے الرقہ کو اپنی خود ساختہ خلافت کا مرکز قرار دیا تھا۔ اس شہر میں جہادیوں کو شکست گزشتہ ماہ امریکی حمایت یافتہ عسکری گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :