جرمنی میں ممکنہ اتحادیوں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ رک گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 16:08

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) جرمنی میں حکومت سازی کیلئے ممکنہ اتحادی جماعتوں کے مابین جاری مذاکرات کا سلسلہ جمعے کی علی الصبح اچانک رک گیا۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ چانسلر انجیلا میرکل کی قیادت میں کرسچن ڈیموکریکٹس، فری ڈیموکریکٹ پارٹی( ایف ڈی پی) اور گرینز کے مابین بات چیت پندرہ گھنٹوں تک جاری رہی تاہم مہاجرین، تحفظ ماحول اور مالیاتی پالیسیوں کے حوالے سے اختلافات ابھی دور نہیں ہو سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوں گے۔ جرمنی میں اس ممکنہ سیاسی سمجھوتے کو جمائیکا اتحاد کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :