جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد طیب رواں ماہ بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کریں گے

جمعہ 17 نومبر 2017 16:05

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب رواں ماہ کے دوران بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی دلجوئی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ شیخ الازھر آئندہ چند روز کے دوران بنگلہ دیش جائیں گے جہاں وہ برما سے ظلم کے نتیجے میں ھجرت کرکے وہاں پناہ لینے والے مظلوم مسلمانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دورے کے دوران شیخ الازھر بنگلہ دیش کے حکومتی عہدیداروں اور دیگر سرکردہ رہ نماں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔شیخ الازھر کے دورے کے حوالے سے جامعہ کے سیکرٹری عباس شومان اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ الازھر کے سربراہ کے دورہ بنگلہ دیش کے اعلان کے ساتھ ہی روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے الازھر کی طرف سے تیار کردہ امدادی سامان کا قافلہ روانہ کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ اگست میں جامعہ الازھر میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف برما کی فوج کی طرف سے وحشیانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ اور غیرانسانی کارروائیاں فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پچیس اگست اور اس کے بعد برما کی فوج نے ریاست راکھین اور کئی دوسرے علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈان شروع کیا تھا۔ اس کریک ڈان کے دوران ہزاروں کی تعداد میں نہتے مسلمانوں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔ بدترین مظالم کے بعد 8 لاکھ 26 ہزار روہنگیا مسلمان موت کی وادیوں سے گذر کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :