لعنت ہو ایسی بلوچیت پر جو معصوم انسانوں کو قتل کرتے ہیں،

دہشتگرد بلوچستان کے غریب بچوں سے تعلیم کا حق چھینناچاہتے ہیں، پنجاب کے تحقیقاتی ادرے بلوچستان آکر تحقیقات کرنا چاہیں تو تعاون کریں گے، میڈیا ٹھگوں اور اسٹیٹ کو برابر اہمیت نہ دے، ہم نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی ہیں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 16:05

لعنت ہو ایسی بلوچیت پر جو معصوم انسانوں کو قتل کرتے ہیں،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لعنت ہو ایسی بلوچیت پر جو معصوم انسانوں کو قتل کرتے ہیں، دہشتگرد بلوچستان کے غریب بچوں سے تعلیم کا حق چھینناچاہتے ہیں، پنجاب کے تحقیقاتی ادرے بلوچستان آکر تحقیقات کرنا چاہیں تو تعاون کریں گے، میڈیا ٹھگوں اور اسٹیٹ کو برابر اہمیت نہ دے، ہم نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی لڑائی ہم سب نے مل کر لڑنی ہے، لعنت ہو ایسی بلوچیت پر جومعصوم انسانوں کو قتل کرتے ہیں، پنجابی استاد کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، دہشتگرد بلوچستان کے غریب بچوں سے تعلیم کا حق چھیننا چاہتے ہیں، کیا بلوچستان یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو اس لیے ماراکہ اس نی30سال تعلیم دی،ہم نے شہدا کے لیے مراعات میں مزید اضافہ کیا ہے، پنجاب کے تحقیقاتی ادارے بلوچستان آکر تحقیقات کرناچاہتے ہیں، تو تعاون کریں گے،انھوں نے کہا کہ حق پر ہیں، دہشتگردی کے خلاف جیت ہماری ہوگی۔میڈیا ٹھگوں اور اسٹیٹ کو برابر اہمیت نہ دے ، ہم نے دہشتگردوں کی آنکھیں ڈالی ہیں۔