حکومت اسلام آباد میں محصور ہے،

کہیں نظر نہیں آرہی ، ن لیگ کے اندر خلجان ہے ، ہم چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں ، کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ ہمیں پورا و قت نہیں ملا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 16:05

حکومت اسلام آباد میں محصور ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد میں محصور ہے، حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ، ن لیگ کے اندر خلجان کے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں تاکہ کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ ہمیں پورا موقع نہیں ملا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اس وقت حکومت اسلام آباد میں محصور ہے، حکومت نے اپنے اردگرد کنٹینر لگائے ہیں، حکومت کا کوئی والی وارثنہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں اور آئین کے مطابق ہوں تاکہ کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ ہمیں پورا موقع نہیں ملا، انھوںنے کہا کہ اسلام آباد لاوارثشہر بن گیا ہے، حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ،ن لیگ کے اندر خلجان ہے۔